Posts

Showing posts from April, 2020

TYPES OF CRIMES IN LAW

Image
There are following types of crimes in law 1.  Theft something is stolen is called theft. 2.   Robbery taking something by force.  3.   Burglary breaking  into somebody's house. 4.   Shoplifting stealing merchandise. 5.   Smuggling taking goods illegally from country to country.  6    Murder/homicide  taking someone's life through violence.  7    speeding driving too fast.  8    Assessination killing someone  for hire  or fanaticism.  9.   Torture treating someone cruelly  and  unfairly.  10.  Trafficking trading in goods often illegally in case of drugs. 11.   Vandalism damaging public property.  12.    Rape someone  to have sexual relation by force.

حکومت کی قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کے معاملے پر وضاحت

Image
ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،حساس معاملات کو چھیڑنے سے گریز کیا جائے۔نورالحق قادری حکومت کی جانب سے قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کے معاملے پر وضاحت سامنے آگئی ہے۔وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت پر کابینہ میں بحث ہوئی۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ قادیانی آئین  پاکستان  کے مطابق غیر مسلم ہیں۔ آئین اور دستور کو ماننے والے کو ہی کسی کمیٹی یا کمیشن میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔معاملے کے تمام پہلوؤں پر غور و فکر کیا جائے گا۔عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکزی نقطہ ہے اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر ہر حد کو جانے کو تیار ہیں۔حساس معاملات کو چھیڑنے سے گریز کیا جائے۔نورالحق قادری نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ جب کہ اے پی پی کی رپورٹ ک

ہالی وڈ اور بالی وڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کرنے والے اداکار عرفان خان ممبئی میں وفات پا گئے ہیں۔

Image
53 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر یعنی عام الفاظ میں آنتوں کے کینسر کا شکار تھے اور لندن سے علاج کروانے کے بعد گذشتہ برس واپس انڈیا آئے تھے۔ انھیں منگل کو ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا اور ان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عرفان خان کو بڑی آنت میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا ہے۔ تاہم بدھ کو عرفان خان کے خاندان نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ میں ہار چکا ہوں۔' اداکار عرفان خان نے یہ دل چھونے لینے والی بات اپنے سنہ 2018 کے ایک نوٹ میں کہی تھی جب وہ کینسر کی بیماری سے لڑ رہے تھے اور آج ہم یہافسوسناک خبر دے رہے ہیں کہ وہ ہمارے درمیان نہیں یھ گذشتہ دنوں عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم بھی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں انتقال کر گئی تھیں اور ملک گیر لاک ڈاوٴن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق انھوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ 2018 میں جب عرفان خان کو اپنے مرض کے بارے میں پتا چلا تھا تو انھوں نے خو

کورونا وائرس: ’بھائی کی لاش کو چھ دن تک فریزر میں رکھنا پڑا‘

Image
نذیر افضل  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکت کے بعد ان کے بھائی کی لاش کو چھ دن تک صنعتی سطح پر استعمال ہونے والے فریزر میں رکھنا پڑا کیونکہ ان سے پہلے 300 لاشوں کی تدفین ہونا باقی تھی۔ انگلینڈ کے نارتھ ویسٹ کے سابقہ چیف کراؤن پراسیکیوٹر  نذیر افضل کا کہنا تھا کہ 8 اپریل کو ان کے بڑے بھائی 71 سالہ عمر افضل کی موت ہو گئی۔ عمر افضل ہوم آفس میں مترجم کے حیثیت سے کام کیا کرتے تھے۔ ان کے بھائی بتاتے ہیں ’اس رات وہ سونے کے لیے گئے اور پھر اٹھ نہ سکے۔ ’مردہ خانے میں بالکل بھی جگہ نہیں تھی اس لیے ہمیں نجی طور پر تجہیز و تکفین کرنے والوں کے ذریعے انتظامات کرنے پڑے۔‘ افضل کہتے ہیں کہ تجہیز و تکفین کرنے والوں نے انھیں بتایا کہ انھوں نے 14 لاشیں اٹھانی ہیں اس لیے شام 6 بجے سے پہلے ان کے بھائی کی لاش کو نہیں لیجا سکیں گے۔ ’آٹھ گھنٹوں تک وہ بستر میں ہی رہے۔۔ پورا خاندان موجود تھا اور ہم سب نے ماسک اور داستانے پہن رکھے تھے۔‘ افضل کہتے ہیں ’تجہیز و تکفین کرنے والے ہمارے گھر پہنچے لیکن ان کی پالیسی ہے کہ وہ گھر کے اندر داخل نہیں ہوتے۔ انھوں نے لاش کو ڈالنے کے لیے ہمیں ایک باڈی بیگ د

ڈینیئل پرل کے قتل کا مقدمہ: استغاثہ کی وہ کمزوریاں جو پاکستان میں ملزمان کی رہائی کا باعث بنیں

Image
سندھ حکومت نے بدھ کو امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ نے جاری کیا تھا اور اس میں مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت ختم کر کے انھیں اغوا کے جرم میں سات برس قید کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔ سندھ کی صوبائی حکومت نے اپنی اپیل میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ احمد عمر شیخ کی سزائے موت جبکہ اس مقدمے کے دیگر ملزمان فہد سلیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل کی عمر قید کی سزائیں بحال کی جائیں۔ بات یہاں تک کیسے پہنچی؟ یہ چھ فروری سنہ 2002 کی بات ہے۔ پولیس سروس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جاوید نور لاہور میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر 16 ایکیومن روڈ پر موجود تھے کہ اچانک اس وقت کے ہوم سیکریٹری پنجاب بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے انھیں آگاہ کیا کہ ڈینیئل پرل کے اغوا میں ایک بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور وہ یہ کہ اس کیس کے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ ان کے سامنے گرفتاری دینے کے لیے پیش ہو گئے ہیں۔ اس وقت تک کسی کو یہ خبر نہیں تھی کہ دراصل ڈینیئل پرل کو قتل کیا جا چکا ہے۔ بریگِیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ چاہتے تھے کہ ملزم احمد عمر شی

دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی

Image
تصویر کے کاپی رائٹ SS / GETTY IMAGES ے کورونا کی عالمی وبا میں تیل کی کھپت کم ہو جانے اور پیداوار بڑھ جانے کے باعث دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تیل ساز کمپنیاں مئی میں تیل ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور زخائر بھر جانے کے خطرے کے پیش نظر خریداروں کو خود سے پیسے ادا کر رہی ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی کھپت اور طلب میں بہت کمی آئی اور تیل کی منڈی کریش کر گئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں تیل ساز کمپنیوں کو کرائے پر ٹینکرز لے کر اضافی تیل کو ذخیرہ کرنا پڑ رہا ہے اور اس سبب امریکی تیل کی قیمت منفی سطح تک گر گئی ہے۔ امریکہ کی تیل کمپنیوں کے مروجہ معیار ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے مطابق تیل کی قیمت منفی 37.63 پیر کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں انتہائی گراوٹ کی وجہ ایک تکنیکی بنیاد بھی بنی کیونکہ تیل کی تجارت اس کی مستقبل کی قیمت سے حساب سے کی جاتی ہے اور مئی تک کے کیے گئے معاہدہ منگل کو ختم ہو رہے ہیں۔ لہذا تیل ساز کمپنیاں ان معاہدوں کے تحت خریدے گئے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی: ’سعودی اعلان سے پاکستان کی لاٹری نکل آئی

Image
جہاں ایک طرف دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت سست روی کی شکار ہے تو وہیں ایک تازہ ترین صورتحال کی وجہ سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان ہے کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کر رہا ہے۔ سعودی عرب نے جمعے کے روز روس سے تیل کی پیداوار میں کمی لانے سے متعلق مذاکرات ناکام ہونے کے بعد یہ اعلان کیا تھا جس کے بعد سے دنیا بھر کی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں کمی سے نمٹنے کے لیے گذشتہ دنوں تیل کے دو بڑے پیداواری ممالک سعودی عرب اور روس کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔ سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے 14 ممالک کی تنظیم اوپیک نے روس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تیل کی مانگ میں آنے والی کمی سے نمٹنے کے لیے اپنی پیداوار میں کمی لائے۔ مگر ان مذاکرات میں ناکامی کے بعد سعودی عرب نے اپنے تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ مجموعی طور پر تیل کی قیمت اس سے قبل اس سطح پر جنوری سنہ 2016 میں ت