TYPES OF CRIMES IN LAW

Image
There are following types of crimes in law 1.  Theft something is stolen is called theft. 2.   Robbery taking something by force.  3.   Burglary breaking  into somebody's house. 4.   Shoplifting stealing merchandise. 5.   Smuggling taking goods illegally from country to country.  6    Murder/homicide  taking someone's life through violence.  7    speeding driving too fast.  8    Assessination killing someone  for hire  or fanaticism.  9.   Torture treating someone cruelly  and  unfairly.  10.  Trafficking trading in goods often illegally in case of drugs. 11.   Vandalism damaging public property.  12.    Rape someone  to have sexual relation by force.

حکومت کی قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کے معاملے پر وضاحت

ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،حساس معاملات کو چھیڑنے سے گریز کیا جائے۔نورالحق قادری

حکومت کی جانب سے قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کے معاملے پر وضاحت سامنے آگئی ہے۔وفاقی مذہبی امور نورالحق قادری نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت پر کابینہ میں بحث ہوئی۔تاہم اس حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے۔نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ قادیانی آئین پاکستان کے مطابق غیر مسلم ہیں۔
آئین اور دستور کو ماننے والے کو ہی کسی کمیٹی یا کمیشن میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔معاملے کے تمام پہلوؤں پر غور و فکر کیا جائے گا۔عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکزی نقطہ ہے اس پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر ہر حد کو جانے کو تیار ہیں۔حساس معاملات کو چھیڑنے سے گریز کیا جائے۔نورالحق قادری نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ جب کہ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اقلیتی کمیشن سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایسی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتی ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سحر کے وقت یہاں سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قادیانی آئین اور دستور پاکستان کے مطابق غیر مسلم ہیں لہذا ان کو کسی بھی کمیشن یا کمیٹی میں بطور مسلم یا غیر مسلم نمائندہ شامل نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت پاکستان کا موقف واضح ہے کہ کسی بھی گروہ یا جماعت کو اسی صورت آئینی اور دستوری اداروں میں شامل کیا جا سکتا ہے جب وہ آئین اور دستور کو تسلیم کریں۔ قادیانی جماعت آئین اور دستور کو تسلیم کر کے ہی پاکستان کی کسی کمیٹی یا کمیشن میں شامل ہو سکتی ہے۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور دستور سپریم ہے۔ پوری قوم اور حکومت اسی آئین اور دستور کے تابع ہے، حکومت سے کسی بھی غیر آئینی غیر دستوری عمل کی توقع نہیں کی جانی چاہئے

Comments

Popular posts from this blog

Stages of criminal trial

Procedure of the court and appeal in Company Law

TYPES OF CRIMES IN LAW